عالیہ کو اپنی زندگی کے تمام فیصلے لینے کا اختیار ہے، مہیش بھٹ

قیصر افتخار  اتوار 3 اگست 2014
عالیہ کو جہاں بھی میری رہنمائی اور رائے کی ضرورت پیش آتی ہے تومیں اپنی سمجھ کے مطابق بہترمشورہ دیتا ہوں، مہیش بھٹ فوٹو: فائل

عالیہ کو جہاں بھی میری رہنمائی اور رائے کی ضرورت پیش آتی ہے تومیں اپنی سمجھ کے مطابق بہترمشورہ دیتا ہوں، مہیش بھٹ فوٹو: فائل

لاہور: بالی وڈ کے معروف ہدایتکار و فلمساز مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ میری بیٹی عالیہ بھٹ کواپنی زندگی کے تمام فیصلے لینے کااختیارحاصل ہے۔

بھارت کے معروف لمساز مہیش بھٹ نے ’’ایکسپریس‘‘ سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا کہ انہوں نے اور ان کے خاندان نے   اپنی تمام عمربالی وڈ کے نام وقف کردی ہے۔ ان کی بیٹی عالیہ  ایک پڑھی لکھی اورسمجھدارلڑکی ہے۔ فلم انڈسٹری میں اس نے قدم رکھا اوراپنی بہترین فنکارانہ صلاحیتوں کی بدولت اپنا منفرد نام اورمقام بنایا ہے۔ اس لیے میں نے کبھی اس کے معاملات میں مداخلت نہیں کی۔ لیکن جہاں بھی اس کومیری رہنمائی اوررائے کی ضرورت پیش آتی ہے تومیں اس کواپنی سمجھ کے مطابق بہترمشورہ دیتا ہوں۔جس سے اس کوفائدہ پہنچتا ہے۔

 

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔