- عالمی بینک کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
- ملتان سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹ برآمد
- سرفراز احمد پی ایس ایل 8 کی تیاری کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے
- پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل ہورہے ہیں، بلوم برگ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت
- پشاور پولیس لائنز دھماکا، حملہ آور کی نقل و حرکت کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- چیف ایگزیکٹیو کو توشہ خانہ کا ریکارڈ بیان حلفی کے ساتھ پیش کرنے کیلیے آخری مہلت
- کوئٹہ میں عمارت منہدم، ایک جاں بحق اور پانچ زخمی
- پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا
- شہری اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل
- گریس کے ڈرموں میں چھپائی گئی 254 کلوگرام منشیات پکڑی گئی
- پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- گلگت میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جاں بحق
- پی ایس ایل 8 کیلیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ
- ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 کروڑ سے زائد کی کرنسی برآمد
- انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 276 روپے سے تجاوز کرگئی
- اسد شفیق نے بھی کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
- شیخ رشید کا حلقہ این اے 60 سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان
- سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی
- برطانیہ؛ پولیس افسر کو 85 جنسی جرائم پر 36 سال قید
اینڈرسن کے ’بری‘ ہونے سے بھارتی ماتھے پر بل پڑگئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جیمز اینڈرسن اور رویندرا جڈیجا کو باہمی جھگڑے کے الزام سے بری کر دیا تھا، فوٹو: فائل
نئی دہلی: انگلش بولر جیمز اینڈرسن کے ’بری‘ ہونے سے بھارتی ماتھے پر بل پڑگئے۔جوڈیشل کمشنر گورڈن لیوس کے فیصلے پر تیوریاں چڑھالیں، بی سی سی آئی کے سیکریٹری سنجے پٹیل کہتے ہیں کہ تفصیلی فیصلہ ملنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے،
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جوڈیشل کمشنر گورڈن لیوس نے جیمز اینڈرسن اور رویندرا جڈیجا دونوں کو باہمی جھگڑے کے الزام سے بری قرار دے دیا تھا، بھارتی بورڈ نے اینڈرسن پر اپنے کھلاڑی کو دھکے اور گالیاں دینے کا الزام عائد کیا جو لیول تھری کے زمرے میں آتا ہے، اس کے تحت جرم ثابت ہونے پر کھلاڑی کو چار ٹیسٹ میچز کیلیے معطل کیا جاسکتا ہے، بھارتی اقدام کے جواب میں انگلش بورڈ نے جڈیجا پر لیول ٹو کا الزام عائد کیا جسے بعد میں لیول ون میں تبدیل کرکے 50 فیصد میچ فیس جرمانہ کی گئی تھی، جمعے کو ہونے والی 6 گھنٹے طویل سماعت میں دونوں کو بے قصور قرار دے دیا گیا۔ بھارت اس سے خوش نہیں اور تفصیلی فیصلے کا منتظر ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری سنجے پٹیل نے کہاکہ ہم تفصیلی فیصلے کا قانونی تجزیہ حاصل کریں گے، ہماری لیگل ٹیم اس کا بغور جائزہ لے گی اور اس کے مشورے پر ہی اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے، فی الحال ہم تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ اپیل کرنی چاہیے یا نہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی قوانین کے تحت جوڈیشل کمشنر کے فیصلے کیخلاف صرف کونسل چیف ڈیو رچرڈسن ہی اپیل کرسکتے ہیں،اس کے لیے بھی انھیں نئے چیئرمین یعنی بھارت کے این سری نواسن کی منظوری درکار ہوگی، سماعت کے لیے قائم ٹریبونل کا جب تک فیصلہ نہیں آتا اینڈرسن کے بارے میں موجود اعلان برقرار رہے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔