لیجنڈز کی پھر واپسی؛ آفریدی، انضمام، عمران نذیر ایکشن میں ہونگے

شارجہ میں منعقد ہونیوالی لیگ میں لیجنڈز کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے


ویب ڈیسک May 25, 2025

قومی ٹیم کے نامور کرکٹرز نے ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے میدان پر واپسی کیلئے قدم بڑھادیے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی، انضمام الحق، محمد حفیظ، سہیل تنویر، سعید اجمل، عمران نذیر، شرجیل خان اور عمر اکمل جیسے بڑے نام پھر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

تمام کھلاڑی شارجہ میں منعقدہ ایک ٹیپ بال ایونٹ میں حصہ لیں گے جس میں کئی غیر ملکی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: اتنے کیچز تو لیجنڈز لیگ میں بھی نہیں چھوڑے جاتے؟

انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان میں ہر کرکٹر اپنے کیرئیر کا آغاز ٹیپ بال کرکٹ سے کرتا ہے، نئے ٹیلنٹ کو میدان پر لانے کیلئے اس جانب قدم بڑھایا ہے

مزید پڑھیں: وسیم اکرم بھی لاہور قلندرز کی ناقص فیلڈنگ پر بھڑک اُٹھے

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹیپ بال کرکٹ سے کیا اور اسے تاریخی شارجہ اسٹیڈیم میں دوبارہ کھیلنا پرانی یادوں اور ناقابل فراموش دن یاد دلائے گا۔

ایونٹ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ نوجوان ٹیلنٹ کو کھیل کی جانب راغب کرنے کیلئے اقدام اٹھایا ہے۔

مقبول خبریں