غزہ میں قیامت صغریٰ کا 27واں دن، صیہونی بمباری سے مزید 37 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک  اتوار 3 اگست 2014
اسرائیلی بمباری سے جاں بحق افراد کی تعداد 1757 سے تجاوز کرگئی ہے۔ فوٹو: فائل

اسرائیلی بمباری سے جاں بحق افراد کی تعداد 1757 سے تجاوز کرگئی ہے۔ فوٹو: فائل

غزہ سٹی: غزہ میں صیہونی فوج کی بمباری سے مزید 30 نہتے فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جس کے بعد گزشتہ 27 روز میں جام شہادت نوش کرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 750 سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر بمباری کا سلسلہ 27 روز بھی جاری ہے ۔ اتوار کی علی الصبح سے جاری حملوں میں اب تک 30 افراد شہید ہوچکے ہیں جس کے بعد اسرائیلی بمباری سے جاں بحق افراد کی تعداد 1750 سے تجاوز کرگئی ہے۔ صیہونی وزیراعظم بنجین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کو اسرائیل پر حملے کرنے کی ’ناقابل برداشت‘ قیمت ادا کرنی ہو گی۔ حماس کی سرنگوں کا نیٹ ورک تباہ ہونے کے بعد بھی اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کا غزہ میں آپریشن جاری رہے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے دو روز قبل لاپتہ ہونے والے اپنے ایک فوجی ہادر گولڈِن کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ تاہم اسرائیلی فوج نے ہلاک فوجی کی لاش ملنے کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔