پشاور میں پسند کی شادی پر باپ بیٹے کو قتل کردیا گیا

ویب ڈیسک  اتوار 3 اگست 2014
جاں بحق افراد کی شناخت باپ نذر خان اور بیٹے الماس کی حیثیت سے ہوئی ہے  فوٹو: فائل

جاں بحق افراد کی شناخت باپ نذر خان اور بیٹے الماس کی حیثیت سے ہوئی ہے فوٹو: فائل

پشاور: تہکال میں نامعلوم افراد نے رشتے کے تنازعے پر فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے تہکال میں ایک کار میں سوار نامعلوم افراد  نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت باپ نذر خان اور بیٹے الماس کی حیثیت سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ الماس نے پسند کی شادی کی تھی جس کی وجہ سے اس کا اپنی بیوی کے والدین سے تنازع چل رہا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے میں لڑکی کے رشتے دار ملوث ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔