محکمہ موسمیات کی آج کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی کی پیشگوئی

ج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے


ویب ڈیسک May 31, 2025

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے خوشخبری سنادی، آج گرمی کی شدت میں کمی ہوگی تاہم موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، آج شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے، سمندری ہوائیں بحال ہیں۔

مقبول خبریں