- صفائی کا عملہ اور معاشرتی دھتکار
- اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ جاری
- پاکستان ’’بی پی او‘‘ کی مدد سے معاشی بحران سے نکل سکتا ہے
- آرمی چیف جنرل عاصم منیر 5 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
- ’چھوٹے بھائی‘ افتخار نے وزیرکھیل کا لحاظ نہیں کیا 6 چھکے جڑ دئیے، شاداب خان
- عدالت نے شیخ رشید کے خلاف موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات معطل کردیے
- سیکورٹی خدشات، سعودی عرب نے کابل میں سفارت خانہ بند کردیا
- ملک میں بدامنی اور تشدد سے عرصہ حیات کم ہوسکتا ہے
- امریکا میں لائبریری کو 43 سال بعد کتاب لوٹا دی گئی
- سمندر میں خفیہ سفر کے لیے پُر تعیش سُپر یاٹ کا خیال پیش
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، 195 افراد ہلاک
- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
چین میں 6.5 شدت کے زلزلے سے 365 افراد ہلاک، سیکڑوں خاندان متاثر

ملبے سے اب تک 365 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ مزید لاشیں ملنے کا خدشہ ہے، حکام فوٹو؛ فائل
بیجنگ: چین کے جنوب مغربی صوبے یونن میں شدید زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 365 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مغربی صوبے میں زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی جس نے صوبے بھر کا نظام زندگی تباہ کر کے رکھ دیا، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز شمالی مغربی قصبہ ” وین پنگ” سے 11 کلو میٹر دور جب کہ گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب مقامی میڈیا کے مطابق خوفناک زلزلے کے بعد متعدد قدیم عمارتیں منہدم ہوگئیں ہیں جس کے بعد امدادی سرگرمیاں شروع کردیں تاہم ملبے سے اب تک 365 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ زلزلے کے نتیجے میں سینکڑوں خاندان بھی متاثر ہوئے جب کہ حکومت نے ہنگامی صورتحال نافذ کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
واضح رہے کہ ستمبر 2012 میں بھی چین کے مغربی صوبے یونن میں 6.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں 80 افراد ہلاک جب کہ اسی صوبے میں 1971 میں زلزلے نے تباہی مچادی تھی جس میں 1500 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔