بنوں پولیس نے دہشت گردوں کا تھانہ میریان پر حملہ ناکام بنا دیا

10 سے 15 مسلح دہشت گردوں نے رات گئے تھانے پر حملہ کیا، حملہ اوروں نے جدید اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا


ویب ڈیسک June 03, 2025

خیبر پختونخوا پولیس نے بنوں کے میریان تھانہ پر دہشت گردوں کا حملہ  ناکام بنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ بنوں میں  دس سے پندرہ مسلح دہشت گردوں نے رات گئے تھانے پر حملہ کیا، حملہ اوروں نے جدید اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

آر پی او بنوں نے کہا کہ رات گئے اس حملے کو چوکس پولیس نے ناکام بنایا، پولیس کی بھر پور جوابی کارروائی پرحملہ آور فرار ہو گئے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےخوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پولیس نے جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کرکے حملہ ناکام بنایا۔

مقبول خبریں