فلم میں کوئی مزاحیہ شرارت کرنا چاہتی ہوں،عالیہ بھٹ

نیٹ نیوز  پير 4 اگست 2014
چنائی ایکسپریس میں دپیکا نے جو مزاحیہ کردار نبھایا ایسا کردار کرنے کو دل چاہتا ہے، اداکارہ فوٹو: فائل

چنائی ایکسپریس میں دپیکا نے جو مزاحیہ کردار نبھایا ایسا کردار کرنے کو دل چاہتا ہے، اداکارہ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی نو آموز اور خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ نے بیشک اب تک اپنی فلموں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور اب بھی وہ رنبیر کپور کے ساتھ فلم میں کام کر رہی ہیں لیکن اس نوجوان ادکارہ کامیڈی میں بھی کوئی مزاحیہ کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔

مہیش بھٹ کی یہ بیٹی کوئی انوکھی سی مزاحیہ شرارت کا سا کردار کرنا چاہتی ہیں جیسا کہ دپیکا پڈوکون نے فلم ’’چنائی ایکسپریس ‘‘ میں مینا اما کا کردار نبھایا تھا۔عالیہ نے اپنی اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ روہت شیٹی کی فلم میں دکھائے جانے والے مزاحیہ انداز کو پسند کرتی ہیں‘ پس اگلی مرتبہ روہت شیٹی اس مزاحیہ پن کے لیے جس اداکارہ کو ڈھونڈ رہے ہیں تو انھیں پتہ ہے کہ کون اس کے لیے موزوں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔