- خانیوال میں آئی ایس آئی افسران کو شہید کرنے والا دہشت گرد ہلاک
- پاسپورٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
- اردو زبان بولنے پر طالبعلم کے ساتھ بدسلوکی؛ اسکول کی رجسٹریشن معطل، جرمانہ عائد
- کراچی میں آئندہ 3 روز موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی پیشگوئی
- عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ
- وزیراعظم اور آرمی چیف کی زخمیوں کی عیادت، شہباز شریف آئی جی پر برہم
- چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدررہیں گے یا نہیں، فیصلہ کل سنایا جائیگا
- زرداری پر قتل کا الزام، شیخ رشید تھانے میں پیش نہ ہوئے، مقدمہ درج ہونے کا امکان
- اے سی سی اے مضمون میں پہلی پوزیشن؛ پاکستانی طالبعلم عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد
- پوتن نے اپنی افواج کو مجھے میزائل حملے میں قتل کرنے کا حکم دیا تھا؛ بورس جانسن
- انٹربینک میں ڈالر 269 اور اوپن مارکیٹ میں 275 روپے تک پہنچ گیا
- بجلی اور حرارت کے بغیر مچھربھگانے والا نظام، فوجیوں کے لیے بھی مؤثر
- اے آئی پروگرام کا خود سے تیارکردہ پروٹین، مضر بیکٹیریا کو تباہ کرنے لگا!
- بھارتی کسان نے جامنی اور نارنجی رنگ کی گوبھیاں کاشت کرلیں
- جنوبی کوریا نے ’فائرنگ‘ پر شمالی کوریا سے معذرت کرلی
- عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی
- کرناٹک میں گائے ذبح کرنے کے الزام پر نوجوان پر انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر منگل سے مذاکرات شروع ہوں گے
- فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور
- صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں! پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی
سری لنکا سے سیریز: گال میں پاکستانی پلیئرز کی پریکٹس
گال کرکٹ گرائونڈ پر ٹریننگ سیشن کے دوران کپتان قومی ٹیم کے کھلاڑی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
گال: پاکستانی کرکٹرز نے سری لنکا میں آنے والی سیریز کی تیاریاں شروع کردیں، قومی کرکٹرز نے اتوار کو آرام کرنے کی بجائے گال کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں بھرپور انداز میں شرکت کی۔
اس موقع پر تمام پلیئرز انتہائی خوشگوار موڈ میں کوچ وقار یونس سے رہنمائی لیتے رہے، کھلاڑیوں نے فٹبال کھیلی، ون ڈے اسکواڈ میں واپس آنے والے یونس خان بھی ایکشن میں دکھائی دیے، ان کے علاوہ جنید خان نئے روپ کے ساتھ جلوہ گر ہوگئے، پاکستانی ٹیم چھ ماہ بعد ٹیسٹ کرکٹ کے رنگ میں ڈھلنے جارہی ہے، دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ بدھ سے گال میں شروع ہوگا، گرین شرٹس اس دورے میں دو ٹیسٹ میچز کے بعد تین ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی آئی لینڈرز کا سامنا کریں گے۔
کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں 14 اگست سے شروع ہونے والا میچ سری لنکن بیٹسمین مہیلا جے وردنے کا الوداعی ٹیسٹ ہوگا، اسی کے ساتھ وہ طویل دورانیے کی کرکٹ کو خیرباد کہ دیں گے، اسی مناسبت سے گال میں بھی اتوار کو مہیلا جے وردنے کیلیے الوداعیہ بینر بھی آویزاں کیے گئے، پاکستانی کپتان مصباح الحق پہلے ہی واضح کرچکے ہیںکہ اگر ہمیں سری لنکا میں کامیابی چاہیے تو اس کیلیے ہمیں مہیلا جے وردنے کو اپنی فیئرویل سیریز میں رنز بنانے سے روکنا ہوگا۔
واضح رہے کہ مہیلا جے وردنے اپنے ہوم گرائونڈ سنہالیز اسپورٹس کلب میں شاندار ریکارڈ رکھتے ہیں، ماضی میں وہ اس میدان میں کمار سنگاکارا کے ہمراہ کئی بڑی شراکتیں بھی قائم کرچکے ہیں، علاوہ ازیں قومی ٹیم 20 اگست کو میزبان الیون سے ون ڈے پریکٹس میچ کھیلے گی، تاہم اس کے بعد ون ڈے سیریز کا آغاز 23 اگست کو ہمبنٹوٹا میں ہوگا، 27 اگست کو کولمبواور 30تاریخ کو دمبولا میں دیگر 2میچز شیڈول ہیں ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔