شکار پور: مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ہلاک افراد عدالت میں پیشی کے بعد واپس جا رہے کہ ان پر فائرنگ کردی گئی۔


ویب ڈیسک June 12, 2025

شکار پور میں نا معلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک شدگان میں ایک خاندان کے تین افراد شامل ہیں، ہلاک ہونے والوں میں ڈرائیور بھی  شامل  ہے۔

بروہی اور سندرانی قبائل میں تصفیہ ہونے کے باوجود دوبارہ تصادم بھڑک اٹھا، واقعہ نیو فوجداری تھانے کی حدود اچھی مسجد  کے قریب پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک افراد عدالت میں پیشی کے بعد واپس جا رہے کہ ان پر فائرنگ کردی گئی۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت نور محمد سندرانی، نظام احمد سندرانی۔ آدم سندرانی اور کار ڈرائیور رسول بخش معرفانی کی شناخت ہوسکی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکابندی کرکے چھاپے مارے جارہے ہیں، مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

مقبول خبریں