- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
- کراچی میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
- متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا
- آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی
- نیتن یاہو کا فلسطینیوں پر شب خون؛ اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
- تقریباً32 فِٹ لمبی یونی سائیکل کی سواری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- ارضی مقناطیسی میدان میں خلل پرندوں کو ان کی منزل سے بھٹکا سکتا ہے
- ورزش میں پٹھوں کی مضبوطی کے لیے چقندر کا رس آزمائیں
- پرانی قیمت میں پٹرول کے حصول کیلیے شہریوں کا پٹرول پمپس کا رخ، افرا تفری پھیل گئی
- معذور والدین کی دیکھ بھال کیلیے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والا لڑکا گرفتار
- حب میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 41 افراد جاں بحق
- افغانستان؛ سردی کی موجودہ لہر میں جاں بحق افراد کی تعداد 166 ہوگئی
- سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے پی ایس پر 46 کروڑ رشوت لینے کا مقدمہ درج
- چین کیساتھ 2025 میں ممکنہ جنگ کے لیے امریکی فوج کی تیاریاں شروع
بنگلا دیش میں کشتی الٹنے سے 200 افراد ڈوب گئے، بڑے پیمانے پرہلاکتوں کا خدشہ
خدشہ ہے کہ بہت سے افراد یا توکشتی میں پھنسے ہوئے ہیں یا پھر ڈوب گئے،پولیس۔ فوٹو؛ اے ایف پی
ڈھاکا: بنگلہ دیش میں مسافروں سے بھری کشتی الٹنے سے 200 افراد ڈوب گئے جب کہ امدادی کارروائیوں کے بعد 100 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا باقی کی تلاش جاری۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کے وسطی ضلع منشی گنج میں ایم وی پناک نامی کشتی دریائے پدما عبور کرتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار 200 افراد ڈوب گئے،ڈپٹی کمشنر منشی نگر کا کہنا تھا کہ 100 افراد کو بحاظت بچا لیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش کا کام جاری ہے۔
دوسری جانب مقامی پولیس کے مطابق متعدد افراد نے تیر کر اپنی جان بچائی جب کہ دیگر کے بارے میں خدشہ ہے کہ ان میں بہت سے افراد یا توکشتی میں پھنسے ہوئے ہیں یا پھر ڈوب گئے، امدادی کارروائیوں میں فوج بھی حصہ لے رہی ہے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش میں کشتی الٹنے کے واقعات اکثروبیشتر پیش آتے رہتے ہیں اور رواں برس مئی میں بھی اسی علاقے میں کشتی ڈوبنے سے 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔