راولپنڈی۔قتل کیس کا ملزم عبوری ضمانت کرانے کے بعد زندگی بازی ہار گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اکرام الحق چودہری کی عدالت میں ملزم کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ پیش کردیا گیا۔
ملزم کے خلاف تھانہ صادق آباد پولیس نے گزشتہ ہفتہ قتل کیس درج کیا، ملزم یاسر سید ولد نور سید عبوری ضمانت بعد علاقہ پہنچا تو مدعی پارٹی نے اسے فائرنگ سے زخمی کر دیا۔
ملزم کو بےنظیر بھٹو ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں زندگی بازی ہار گیا، اس ہلاکت سے ملزم مقتول اور مدعی ملزم بن گئے۔
ملزم کی آج سیشن عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر تھی، ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش ہونے پر درخواست نمٹا دی گئی۔