اسپین میں مشتعل شہری نے ٹریفک پولیس پر ہزاروں شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں

شہری پر پولیس پر حملہ، نشے میں گاڑی چلانا اور سیٹ بیلٹ نہ پہننا شامل ہے


ویب ڈیسک June 23, 2025

یہ حیرت انگیز واقعہ اسپین کے کیٹیلونیا صوبے میں پیش آیا جب ایک شہد کی مکھیوں کی فارمنگ کرنے والے 70 سالہ شہری کو ٹریفک پولیس نے روک لیا۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے بلاضرورت روکنے پر مشتعل شہری نے اپنی وین کے پیچھے سے ہزاروں شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں، جس سے حکام کو حفاظتی ریسٹورنٹ میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا ۔

یہ واقعہ تب پیش آیا جب سرویرا کے قریب N-II روڈ پر پولیس اہلکار نے شہری کو سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر روکا تھا۔ مزید برآں شہری نے نشے کا سانس کے ذریعے ٹیسٹ دینے سے بھی انکار کیا۔

پولیس اہلکار اسے دوبارہ ٹیسٹ لینے کے لیے کہہ رہے تھے لیکن اپنی وین سے باہر نکلا اور پچھلا دروازہ کھول کر شہد کی مکھیاں آزاد کردیں۔ شہری نے اہلکاروں کو دھمکیاں بھی دیں کہ میں تمہیں جان سے مار دوں گا۔

دونوں اہلکار موقع پر زخمی ہوئے اور ان کا علاج قریبی اسپتال میں کیا جارہا ہے۔ شہد کی مکھیاں قابو کرنے کے بعد شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

شہری پر پولیس پر حملہ، نشے میں گاڑی چلانا اور سیٹ بیلٹ نہ پہننا شامل ہے۔

مقبول خبریں