عالیہ سومرو کو لیاری کی باکسر نے فائٹ کا چلینج دے دیا

عالیہ اپنی مرضی سے مقام کا انتخاب کر کے مجھ سے مقابلہ کریں، گوہر تاج


زبیر نذیر خان June 23, 2025
فوٹو اسکرین گریپ

پاکستان کی پہلی خاتون پروفیشنل باکسر ہونے کی دعویدار عالیہ سومرو کو لیاری ہی سے تعلق رکھنے والی ویمن باکسر نے چیلنج کر دیا۔

لائٹ فلائی ویٹ میں قومی سلور میڈلسٹ 19 سالہ گوہر تاج نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں تھائی لینڈ میں پروفیشنل فائٹ جیت کر بیلٹ حاصل کرنے کی دعوی کرنے والی عالیہ سومرو کو کھلا چیلنج کرتی ہوں، وہ پاکستان کے کسی بھی مقام پر مجھ سے مقابلہ کر لیں۔

پاکستان نیوی سے تعلق رکھنے والی بین الصوبائی اور سندھ کی گولڈ میڈلسٹ گوہر تاج نے کہا کہ 21 سالہ عالیہ سومرو سے مقابلے کے بعد ثابت ہو جائے گا کہ کون بہتر باکسر ہے۔

واضح رہے کہ ضلعی سطح کی خاتون باکسر عالیہ سومرو نے پہلی پروفیشنل خاتون باکسر ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور اُن کا کہنا ہے کہ وہ سندھ حکومت کی مالی معاونت سے دبئی میں بھارتی حریف سے بھی مقابلہ کریں گی۔

مقبول خبریں