سری دیوی میرے والد کی دوسری بیوی کے علاوہ اور کچھ نہیں، ارجن کپور

ویب ڈیسک  پير 4 اگست 2014
سری دیوی کی فیملی کو اپنی زندگی کا حصہ نہیں سمجھتا، ارجن کپور  فوٹو: فائل

سری دیوی کی فیملی کو اپنی زندگی کا حصہ نہیں سمجھتا، ارجن کپور فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے کہا ہے کہ ان کے لئے سری دیوی صرف ان کے والد کی دوسری بیوی کےعلاوہ کچھ نہیں ہیں۔

بھارتی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے ارجن کپور نے کہا کہ ان کے اپنی سوتیلی ماں سری دیوی سے تعلقات کبھی بھی اچھے نہیں رہے اور ان کے لئے سری دیوی صرف ان کے والد کی دوسری بیوی کے علاوہ کچھ نہیں۔ ان کا کہنا تھا یہ میری والدہ مونا کپور کی تعلیمات کا ہی اثر ہے کہ سوتیلی ماں ہونے کے باوجود میں نے آج تک سری دیوی سے بدتمیزی یا ان کی بے عزتی نہیں کی۔

ارجن کپور نے کہا کہ وہ سری دیوی کی فیملی کے ساتھ کبھی خوشگوار زندگی نہیں گزار کرسکتے کیوں کہ وہ انہیں اپنی زندگی کا حصہ ہی نہیں سمجھتے تاہم انہیں کسی سے کوئی شکایت نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔