- سابق چیئرمین نے مجھے بورڈ میں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی، تنویر احمد
- لیگی کارکن نے مریم نواز کو ایئرپورٹ پر سونے کا تاج پہنا دیا
- مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور
- شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے
- اربوں روپے کرپشن کیس؛ سابق سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ کی ضمانت مسترد
- 17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست
- سندھ طاس معاہدہ، بھارت کی عالمی عدالت میں قانونی عمل رکوانے کی کوشش
- لوگ بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- انٹیلیجنس ایجنسیوں کی کارروائی، خودکش حملہ آوروں کا نیٹ ورک پکڑا گیا
- مریم نواز ابوظبی سے پاکستان کیلئے روانہ
- سپریم کورٹ؛ 13 برس تک مخالف کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے پر ایک لاکھ جرمانہ
- بھارت؛ ایک ساتھ اڑان بھرنے والے 2 جنگی طیارے تصادم کے بعد گر کر تباہ
- سعودی سپر کپ؛ النصر کے باہر ہونے کے ذمہ دار ’’رونالڈو‘‘ ہیں، کوچ
- قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم آفس کو موصول
- 22.16 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
- ڈالرمہنگا، پاکستانی سفارتخانوں کا عملہ 6 ماہ سے تنخواہ سے محروم
- پاکستانی کیوئسٹ نے برطانیہ میں نیا اعزاز حاصل کرلیا
- دہشت گردوں کی مدد کا الزام، برطانوی فوج کا اہلکار گرفتار
- دوستی کا جھانسہ دیکر اغوا برائے تاوان میں ملوث خاتون گرفتار
- کراچی کے علاقے ڈیفنس میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر فرانس اور برطانیہ بھی خاموش نہ رہ سکے

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جو کچھ کیا جارہا ہے وہ قابل مذمت ہے برطانوی وزیراعظم فوٹو: اے ایف پی/فائل
غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کے لئے اسکول میں قائم اقوام متحدہ کے کیمپ کو نشانہ بنانے پر فرانس اور برطانیہ نے بھی مذمت کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ لورینٹ فیبیوس نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں سیکیورٹی کے نام پر بربریت نہیں کرسکتا، اسرائیل اور فرانس کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں تاہم غزہ میں معصوم بچوں اور خواتین کے قتل عام کی کسی صورت حمایت نہیں کی جاسکتی اور صیہونی فوج کی جانب سے غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ اور اسرائیل کی صورتحال کا فوری طور پر سیاسی حل تلاش کیا جائے۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بھی غزہ میں اسرائیلی بربریت پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ عالمی قانون واضح طور پر کہتا ہے کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا غیرقانونی ہے اور غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جو کچھ کیا جارہا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کے خلاف اورغزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں انگلینڈ، جرمنی، آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں مظاہرے کئے گئے جس میں صیہونی فوج کی بربریت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کے اسکول پر صیہونی فوج کی بمباری کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے حملے کو ظلم اور سفاکیت قرار دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔