سیز فائر کی خلاف ورزی پر اسرائیل سے زیادہ ناراض ہوں،ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کرنے کے فوراً بعد حملے شروع کر دیے، امریکی صدر


ویب ڈیسک June 24, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل دونوں نے ان کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، اور وہ ان دونوں ممالک سے ناخوش ہیں، خاص طور پر اسرائیل سے زیادہ ناخوش ہیں۔

رائٹرز کے مطابق، نیٹو سمٹ کے لیے روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کرنے کے فوراً بعد "حملے شروع کر دیے"۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی جوہری صلاحیت اب ختم ہو چکی ہے۔

ٹرمپ نے دونوں ممالک کے رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ثالثی کے باوجود کسی بھی فریق نے سیزفائر کی مکمل پاسداری نہیں کی، اور یہ خطے کے امن کے لیے ایک تشویشناک اشارہ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران پر دوبارہ حملے سے خبردار کرتے ہوئے سخت پیغام جاری کیا ہے۔

یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی وزارت دفاع نے مبینہ ایرانی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے جواب میں ’’شدید حملوں‘‘ کا اعلان کیا۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ کسی بھی نئی فوجی کارروائی کو سنگین خلاف ورزی تصور کیا جائے گا اور انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے پائلٹس کو فوری طور پر واپس بلائے۔

مقبول خبریں