ایک پیشہ ور غوطہ خور نے امریکا میں ایک جھیل سے خاتون کی گمشدہ ہیرے کی انگوٹھی ڈھونڈ نکالی۔
جیک و لِن پیج کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کا بیٹا بیٹے کی بیس بال ٹیم کے ساتھ سینڈی بیچ ایریا گئی تھیں جب انہیں احساس ہوا کہ ان کی ہیرے کی انگوٹھی (جو کہ 1910 کی تھی) پوسم کنگڈم جھیل میں گر گئی ہے۔
بیس بال ٹیم نے اپنے والدین اور والدین کے والدین کے ساتھ پورے حصے میں انگوٹھی تلاش کی لیکن وہ نہ ملی۔ جس کے بعد جیک و لِن نے بلیو ڈائیور سرچ اینڈ ریکوری کے راین پرگمور کی مدد حاصل کی۔
راین کا کہنا تھا کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے پانی ناہموار تھا جس سے تلاش میں مشکل ہوئی۔
کچھ گھنٹوں کی محنت کے بعد انہوں نے تلاش ختم کی اور پھر اگلے روز پر سکون ماحول میں تلاش دوبارہ شروع کی اور شام کے وقت جیک و لِن کو ان کی گمشدہ انگوٹھی کی تصویر بھیجی۔