کراچی میں گھر کے باہر کھیلتی بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم بچی کو چیز کے بہانے لے کر گیا اور زیادتی کی کوشش کی، متاثرہ بچی اسپتال منتقل


ساجد رؤف July 01, 2025

کراچی پولیس نے ابراہیم حیدری کے علاقے میں بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو بروقت کارروائی کر کے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ون فائیو پر اطلاع ملنے کے بعد فوری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ابراہیم حیدری میں واقع واٹر پمپ سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچی کائنات گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسی دوران ملزم چیز دلانے کے بہانے آیا اور اپنے ساتھ لے گیا اور پھر اپس سے زیادتی کی کوشش کی جس پر بچی زور سے چیخی۔

پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی اور اسے علاقہ مکینوں نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔

پولیس نے بچی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا جس کی رپورٹ کے بعد ملزم ک ےخلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ گرفتار شخص کو تھانے منتقل کر کے قانونی کارروائی اور تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں