مستونگ میں بلوچستان کانسٹیلبری کی گاڑی پر حملے میں 2 اہلکار جاں بحق،8 زخمی

ویب ڈیسک  منگل 5 اگست 2014
نامعلوم افراد بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فوٹو: فائل

نامعلوم افراد بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فوٹو: فائل

مستونگ: نامعلوم افراد نے بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر حملہ کرکے 2 اہلکاروں کو جاں بحق کردیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار معمول کے مطابق کے ضلع مستونگ کے دور دراز پہاڑی علاقے اسپلنجی میں گشت کررہے تھے کہ نامعلوم افراد خودکار ہتھیاروں سے گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ لیویز حکام نے واقعے کے نتیجے میں 2 اہلکاروں کے جاں بحق اور 8 کے زخمی ہونے کی  تصدیق کردی ہے، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد لیویز اور بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی بھاری نفری علاقے میں سرچ آپریشن کررہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔