راولپنڈی:
راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں تین بچے کھڑے پانی میں نہانے کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹھکل روڈ چوہا خالصہ کے قریب بچے کھیلتے ہوئے اپنے گاؤں سے دور دوسرے گاؤں میں بہتے ہوئے برساتی پانی میں جا اترے کہ اچانک گہرائی میں پھنس گئے۔
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئے اور تینوں بچوں کی لاشیں پانی سے نکال لیں
ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہوئے افراد میں دس سالہ عثمان ندیم، نو سالہ طیبہ ندیم اور چھ سالہ حمزہ آفتاب شامل ہیں، عثمان اور طیبہ بھائی بہن ہیں تینوں کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔
ایس ایچ او کلر سیداں سبطین شاہ کا کہنا تھا جاں بحق بچوں کے والدین بھی آپس میں کزن ہیں مجموعی طور پر پانچ بچے علاقے میں کھیل رہے تھے جن میں سے تین پانی میں گئے جب کہ دو باہر ہی تھے، پانی میں کھیلتے تین بچے گہرائی میں پھنس کر جاں بحق ہوگئے۔