مظفر آباد: فارورڈ کہوٹہ کے قریب وین کھائی میں گرنے سے 16 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ویب ڈیسک  منگل 5 اگست 2014
ڈاکٹروں کے مطابق 6 متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اٖضافے کا خدشہ ہے۔ فوٹو: فائل

ڈاکٹروں کے مطابق 6 متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اٖضافے کا خدشہ ہے۔ فوٹو: فائل

مظفر آباد: آزاد کشمیر میں فارورڈ کہوٹہ کے قریب وین کھائی میں گرنے سے 16 افراد جاں بحق جب کہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر میں مظفرآباد سے عباس پور جاتے ہوئے مسافر وین کھائی میں گرنے سے 16 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں اور مقامی افراد نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر عباس پور کے اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق 6 متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اٖضافے کا خدشہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔