غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برطانوی وزیر سعیدہ وارثی مستعفی

ویب ڈیسک  منگل 5 اگست 2014
سعیدہ وارثی برطانوی کابینہ میں شامل ہونے والی پہلی خاتون مسلمان رکن ہیں فوٹو: فائل

سعیدہ وارثی برطانوی کابینہ میں شامل ہونے والی پہلی خاتون مسلمان رکن ہیں فوٹو: فائل

لندن: غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف واضح موقف نہ اپنانے پر پاکستانی نژاد برطانوی وزیر سعیدہ وارثی نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں پاکستانی نژاد سعید وارثی کا کہنا تھا وہ غزہ کے معاملے پر اپنی حکومت کی پالیسی کی مذید حمایت نہیں کر سکتیں، اس لئے انہوں نے دکھ اور افسوس کے ساتھ  اپنا استعفیٰ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو بھجوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ سعیدہ وارثی برطانوی کابینہ میں شامل ہونے والی پہلی خاتون مسلمان رکن ہیں، ان دنوں وہ  وزیر برائے دولت مشترکہ امور کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہی تھیں جبکہ اس سے قبل 12 مئی 2010 سے چار ستمبر 2012 تک وہ برطانوی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی سربراہ کے عہدے پر کام کر چکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔