- سرفراز احمد پی ایس ایل 8 کی تیاری کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے
- پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل ہورہے ہیں، بلوم برگ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت
- پشاور پولیس لائنز دھماکا، حملہ آور کی نقل و حرکت کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- چیف ایگزیکٹیو کو توشہ خانہ کا ریکارڈ بیان حلفی کے ساتھ پیش کرنے کیلیے آخری مہلت
- کوئٹہ میں عمارت منہدم، ایک جاں بحق اور پانچ زخمی
- پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا
- شہری اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل
- گریس کے ڈرموں میں چھپائی گئی 254 کلوگرام منشیات پکڑی گئی
- پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- گلگت میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جاں بحق
- پی ایس ایل 8 کیلیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ
- ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 کروڑ سے زائد کی کرنسی برآمد
- انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 276 روپے سے تجاوز کرگئی
- اسد شفیق نے بھی کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
- شیخ رشید کا حلقہ این اے 60 سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان
- سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی
- برطانیہ؛ پولیس افسر کو 85 جنسی جرائم پر 36 سال قید
- الیکشن میں دھاندلی اور باجوہ کی پالیسی چلتی نظر آرہی ہے، عمران خان
- پی ایس ایل 8؛ نیشنل اسٹیڈیم میں چار پریکٹس بچز تیار
امریکی جوڑے نے بچے کی جگہ کتے کو ہی گود لے ڈالا

جوڑے کی کتے کے ساتھ تصاویر کو انٹرنیٹ پر اب تک کروڑوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ فوٹو؛اسپلاش
ہنٹس ولے: آپ نے بے اولاد شادی شدہ جوڑوں کو بچوں کو گود لیتے تو سنا ہوگا لیکن امریکا کے ایک جوڑے نے صرف تصاویر بنوانے کے لئے کتے کو ہی گود لے ڈالا۔
امریکا کی جنوب مشرقی ریاست الاباما کے شہر ہنٹس ولے سے تعلق رکھنے والے شادی شدہ جوڑے جان اور چیزرینیگار نے کتے کو گود لینے کے بعد بنائی جانے والی تصاویر انٹرنیٹ پر شائع کردی جنہیں اب تک کروڑوں افراد دیکھ چکے ہیں۔
فوٹو گرافی کے پیشے سے وابستہ شادی شدہ جوڑے کی جانب سے کتے کے ساتھ تصاویر اس انداز سےبنائی گئی ہیں جیسے ان کی گود میں کوئی کتا نہیں بلکہ ان کا اپنا بچہ ہو جب کہ مختلف تصایر میں کتے کے ساتھ لاڈ پیار اور ایک دوسرے کے ساتھ سوتے بھی دکھایا گیا، جوڑا کتے کے ساتھ اس طرح خوش ہے جیسے وہ ان کی اپنی اولاد ہو۔
شادی شدہ جوڑے کی دوست اور تصاویر بنانے والی فوٹوگرافر جامی کلاؤز کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں بہت سے شادی شدہ جوڑوں کی ان کے بچوں کے ساتھ تصاویر بناچکی ہیں لیکن جان اور چیزرینیگار کی تصایر بنانے کے بعد وہ بہت فخر محسوس کررہی ہیں۔
شادی شدہ جوڑے کا کہنا تھا کہ وہ بیان نہیں کرسکتے کہ تصاویر بنواتے وقت کتنے لطف اندوز ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں امید ہے کہ ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد بہت سے لوگ اپنے پالتوں کتوں کے ساتھ بالکل اسی طرح کی تصاویر ضرور بنائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔