چوہدری پرویز الہیٰ کا پی ٹی آئی کو احتجاج کے بجائے مفاہمت اور مذاکرات کا مشورہ

پی ٹی آئی لیڈرشپ کے مذاکرات سے متعلق خط پر تاحال کوئی جواب یا پیشرفت سامنے نہیں آئی، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک July 09, 2025

پاکستان  تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ  مفاہمت ہی بہتر ہے مذاکرات سے کوئی نہ کوئی صورتحال بہتر نکل آتی ہے۔

راولپنڈی میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے اور حالات بہتر ہوں گے مجھے امید ہے۔

صحافی نے  چوہدری پرویز سے سوال کیا کہ آپ کو ملکی حالات کس طرف جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، اس پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے اور حالات بہتر ہوں گے مجھے امید ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری کو تبدیل کیے جانے یا ہٹائے جانے سے متعلق بات چیت ہو رہی ہے؟ 27 ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے کیا کہیں گے؟ ان سوالات کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اچھا او ہو یہ تو میں آپ سے سن رہا ہوں۔ 

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے پوچھا گیا کہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے اب پانچ اگست کو احتجاج کی  کال دی گئی ہے اور دوسری طرف مذاکرات کی بات بھی ہو رہی ہے کون سا راستہ درست ہے؟

جواب میں پرویز الہیٰ نے کہا کہ پہلے مذمت ہوتی ہے پھر مفاہمت ہوتی ہے تو مفاہمت ہی بہتر ہے، مذاکرات سے کوئی نہ کوئی صورتحال بہتر نکل آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیکھیں مذاکرات سے متعلق تو پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نے ایک خط بھی لکھا ہے، اس کا تاحال کوئی جواب یا پیشرفت سامنے نظر نہیں آئی، دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

اراضی کیس  سابق وزیراعلی  پرویز الٰہی  کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

اراضی کیس میں سابق وزیراعلی  پرویز الٰہی  کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے، 
‎ پیش نہ ہونے پر احتساب کی خصوصی عدالت کے جج شیخ  اعجاز علی  وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

‎ پرویز الٰہی  کو اج  عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا گیا تھا، اج ملزمان میں ریفرنس چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔

مقبول خبریں