معروف بھارتی گلوکار پر قاتلانہ حملہ، حالت کیسی ہے؟

گلوکار راہول فاضلپوریہ پر فائرنگ، پولیس نے ملزم کی شناخت کر لی


ویب ڈیسک July 16, 2025

معروف بھارتی گلوکار اور سابق لوک سبھا امیدوار راہول فاضلپوریہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راہول پر گروگرام کے سیکٹر 71 میں واقع سدرن پیریفرل روڈ (SPR) پر فائرنگ کی اطلاع ملی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولی کا نشان اور ایک کار برآمد کی گئی ہے جبکہ ملزم کی شناخت بھی کر لی گئی ہے۔

گروگرام پولیس کے پی آر او سندیپ کمار نے میڈیا کو بتایا کہ پیر کی شب پولیس کو فائرنگ کی اطلاع ملی، جس کے بعد ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ ابتدائی تحقیقات میں گولی چلنے کی تصدیق ہوئی ہے اور واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

یاد رہے کہ راہول فاضلپوریہ نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں جَن نائک جنتا پارٹی (JJP) کے ٹکٹ پر گروگرام سے الیکشن لڑا تھا، جس میں انہیں 13,278 ووٹ ملے تھے۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کے امیدوار راؤ اندرجیت سنگھ سے شکست کھا گئے تھے۔ راہول فاضلپوریہ بالی ووڈ کے گانے ’لڑکی بیوٹی فل‘ کیلئے مشہور ہیں۔ 

 

مقبول خبریں