عدالت نے جسٹس آف پیس کا مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل کردیا 

لاہور ہائیکورٹ میں سلمان شہباز کی جسٹس آف پیس کے آڈرر کے خلاف دائر درخواست پر سماعت  ہوئی


ویب ڈیسک July 16, 2025

لاہور ہائی کورٹ نے جسٹس آف پیس کا مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سلمان شہباز کی جسٹس آف پیس کے آڈرر کے خلاف دائر درخواست پر سماعت  ہوئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی۔

سلمان شہباز کی جانب سے جاوید بھٹی ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ لاہور کے جسٹس آف پیس نے دس جولائی کو قانون کے منافی احکامات دیے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت دس جولائی کو جسٹس آف پیس کا حکم غیر قانونی قرار دے۔

عدالت نے جسٹس آف پیس کا مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل کردیا اور  فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی۔

جسٹس آف پیس نے شریف ملک پرو کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا

مقبول خبریں