وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوام سے سیلابی صورت حال کے دوران انتظامیہ کے مشورے پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بارشوں کے دوران ہر ایک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں چوکس ہیں، نالوں کی صفائی کی جا رہی ہے اور تمام وسائل کو متحرک کیا جا رہا ہے۔ عوام انتظامیہ کے مشورے پر عمل کریں اور ہنگامی صورتحال کی فوری اطلاع دیں۔