کون بنے گا کروڑ پتی کے نئے سیزن میں امیتابھ بچن کا ہوش اڑا دینے والا معاوضہ

کون بنے گا کروڑ پتی کا نیا ایڈیشن کب سے نشر ہوگا؟


ویب ڈیسک July 18, 2025

بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے رئیلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کو 25 برس مکمل ہوگئے۔ 

بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کو جہاں ان کی اداکاری کیلئے دنیا بھر میں شہرت حاصل ہے وہیں ان کے رئیلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے بھی بھارت سمیت کئی ممالک میں چرچے ہیں اور مداح انہیں بطور اس پروگرام کے میزبان بھی بہت پسند کرتے ہیں۔ 

امیتابھ بچن اس شو میں لوگوں کو سوالات کے جوابات دینے پر کروڑوں روپے انعام میں دیتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں وہ خود اس شو کو کرنے کیلئے کتنا معاوضہ وصول کرتے ہیں؟ 

بھارتی نجی ٹی وی کی جانب سے اس مشہور شو کے 17ویں ایڈیشن کا اعلان بھی کردیا گیا ہے جو کہ 11 اگست سے آن ائیر ہوگا، خبریں گردش کر رہی ہیں کہ امیتابھ بچن اس ایڈیشن کے ایک ایپیسوڈ کیلئے 5 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کریں گے تاہم اس کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔ 

شائقین گیم شو کے پریمیئر کا پرجوش انداز میں انتظار کر رہے ہیں جس کا پرومو بھی میکرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا گیا ہے جس میں بگ بی اور سمبل توقیر خان شامل ہیں۔

 

مقبول خبریں