کون بنے گا کروڑ پتی؛ نئے سیزن میں امیتابھ کا فی قسط معاوضہ جان کر ہوش اُڑ جائیں گے

کون بنے گا کروڑ پتی کا سیزن 17 اگلے ماہ کی 11 تاریخ سے شروع ہوگا


ویب ڈیسک July 18, 2025

اگلے ماہ سے نشر ہونے والے ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے نئے سیزن میں امیتابھ بچن کا فی قسط حیران کن معاوضہ سامنے آگیا۔

بھارت کے عالمی شہرت یافتہ گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ نے کامیابی کے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں جس کا تمام تر کریڈٹ شو کے میزبان امیتابھ بچن کو جاتا ہے۔

لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن گزشتہ 25 برسوں سے مسلسل کون بنے گا کروڑ پتی کا حصہ ہیں اور ان کے بغیر اس شو کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

حال ہی میں سونی انٹرٹینٹمنٹ نے ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیزن 17 کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز 11 اگست سے ہوگا۔

’’کون بے گا کروڑ پتی‘‘ کے سیزن 17 کے اعلان کے ساتھ میزبان امیتابھ بچن کے فی قسط معاوضے کے حوالے سے بھی متعدد خبریں زیر گردش ہیں۔

بھارتی میڈیا میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو کون بنے گا کروڑ پتی کے ایک شو کا 5 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ امیتابھ بچن نے ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیزن 16 کے لیے بھی اتنا معاوضہ لیا تھا جس میں اس بار کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

امیتابھ بچن نے اپنے کیریئر کے مشکل دور میں ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی میزبانی کی ہامی بھری تھی اور اس پروگرام کو شہرت کی بلندی پر پہنچا دیا۔

اس لیے دوسرے سیزن کے لیے بھی امیتابھ بچن کا انتخاب کیا گیا لیکن سیزن 3 میں صحت کے مسائل کے سبب شاہ رخ خان کو یہ ذمہ داری نبھانا پڑی۔

تاہم عوام کا یہی مطالبہ رہا کہ کون بنے گا کروڑ پتی میں وہ امیتابھ بچن کو ہی دیکھنا چاہتے ہیں جس کے بعد سیزن 4 ان کی دوبارہ انٹری ہوئی جو اب تک مسلسل جاری ہے۔

 

مقبول خبریں