بھارت نے ایشیئن کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت پر رضامندی ظاہر کردی

بھارت نے محسن نقوی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا تھا


ویب ڈیسک July 23, 2025

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیئن کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی رضامندی ظاہر کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اے سی سی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کرنے والا بھارتی کرکٹ بورڈ اب شرکت پر رضامند ہوگیا ہے اور بی سی سی آئی کے سیکریٹری جنرل راجیو شکلا اجلاس میں ورچوئل شرکت کریں گے۔

محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جس کی وجہ سے بھارت نے شرکت سے انکار کردیا تھا۔

 

مقبول خبریں