پاک فوج کے کمانڈوزدنیا کی بہترین فورسز میں شامل

آئی این پی  بدھ 6 اگست 2014
ایس ایس جی اسپیشل آپریشنز،غیرروایتی حربی صلاحیت، فارن انٹرنل ڈیفنس، براہ راست ایکشن، مغویوں کو بازیاب کرانا اور دہشت گردوں کیخلاف کارروائی جیسی خصوصیات کی حامل ہے۔ فوٹو؛ فائل

ایس ایس جی اسپیشل آپریشنز،غیرروایتی حربی صلاحیت، فارن انٹرنل ڈیفنس، براہ راست ایکشن، مغویوں کو بازیاب کرانا اور دہشت گردوں کیخلاف کارروائی جیسی خصوصیات کی حامل ہے۔ فوٹو؛ فائل

واشگٹن: پاکستانی کمانڈوزدنیاکی10 بہترین فورسزمیں شامل، ایس ایس جی10خصوصیات کی بنا پربھارتی فورسزسے آگے نکل گئی۔

امریکی جریدے آرمڈ فورسز ہسٹری میوزیم نے10بہترین اسپیشل آپریشنز فورسزکی فہرست مرتب کی ہے۔ جس میں پاکستان کااسپیشل سروسزگروپ نویں نمبرپر ہے اوراس معاملے میں وہ اپنے روایتی حریف ہندوستان سے بہت آگے ہے۔ دنیاکی بہترین فورس برطانوی ایس اے ایس کوقراردیاگیاہے، امریکی نیوی سیلزدوسرے،امریکی ڈیلٹافورس تیسرے، اسرائیلی شیاٹی 13چوتھے، جرمن جی ایس جی9 پانچویں، پولش گروم چھٹے، فرنچ آرمی اسپیشل فورسز بریگیڈ ساتویں، آسٹریا ایکو کوبرا آٹھویں، پاکستانی ایس ایس جی نویں اور رشین اسپیٹسناز دسویں نمبر پرہے۔ جریدے نے ایس ایس جی کو 10 خصوصیات کی بناپراس اعزاز کا حقدار قراردیا۔

ان خصوصیات میں اسپیشل آپریشنز،غیرروایتی حربی صلاحیت، فارن انٹرنل ڈیفنس،براہ راست ایکشن، مغویوں کو بازیاب کرانا،دہشت گردوںکیخلاف کارروائی اورخصوصی دیکھ بھال سمیت دیگر خصوصیات شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوجی دستہ کافی حدتک امریکی فوج کے گرین بیرٹ اور برطانوی فوج کے ایس اے ایس سے مماثلت رکھتاہے اوریہ اکثرچین اوربرطانیہ جیسے ممالک میںبھی تربیتی مشنزمیںحصہ لیتارہتاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔