کومل میر کو کون اپنی بہو بنانا چاہتا ہے؟ یشما گل کا انکشاف

یشما نے یہ بھی کہا کہ وہ خود چاہتی ہیں کہ کومل جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائے


ویب ڈیسک July 29, 2025

اداکار یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ ان دنوں ان کی دوست کومل میر کیلئے رشتوں کی لائن لگ گئی ہے۔ 

اداکارہ کومل میر ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنی جسمانی تبدیلی اور وزن میں اضافے کے باعث خبروں میں ہیں۔ جہاں کچھ لوگ ان کی اس تبدیلی کو سراہ رہے ہیں وہیں ان پر بوٹاکس کروانے کا الزام بھی عائد کر رہے ہیں اور کئی مداحوں نے اُن سے شادی کی خواہش بھی اظہار کردیا ہے۔

کومل میر کی قریبی دوست اداکارہ یشما گل نے بھی حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بغیر نام لیے انکشاف کیا کہ ان کی ایک دوست کو ان دنوں کئی رشتے موصول ہو رہے ہیں۔ وائرل کلپ میں یشما گل نے بتایا کہ وہ ان کی بہت قریبی دوست ہے اور حالیہ عرصے میں اس کی بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے، یہاں تک کہ لوگ اُسے اپنی بہو بنانا چاہتے ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ApniISP.Com (@apniisp)

یشما نے یہ بھی کہا کہ وہ خود چاہتی ہیں کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائے۔

دوسری جانب کچھ دن قبل ایک انٹرویو میں کومل میر نے اپنی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شادی کیلئے ایسے مرد کو ترجیح دیں گی جو امیر ہو، چاہے وہ وفادار نہ بھی ہو۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں وفاداری کی توقع کرنا غیر حقیقی ہے کیونکہ آج کل کوئی کسی سے وفادار نہیں ہوتا، اس لیے وہ مالی طور پر مستحکم ساتھی کا انتخاب بہتر سمجھتی ہیں چاہے وہ بےوفا ہی کیو نہ ہو۔

مقبول خبریں