اسلام آباد، جیل کی سیکیورٹی کے انتظامات کیلئے نفری ڈیپوٹیشن پر لینے کا فیصلہ

ماڈل جیل کے لیے جیل کے لیے 8 انسپکثر، 5 اے ایس آئی، 25 ہیڈکانسٹیبلز اور250 کانسٹیبلز مانگے گئے ہیں


نعیم اصغر July 29, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت میں جیل کی سیکیورٹی اور انتظامات کے حوالے سے وفاقی پولیس سے نفری ڈیپوٹیشن پر لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد جیل کے لیے 8 انسپکٹروں سمیت 295 افراد کی نفری ڈیپوٹیشن پر لگائی جائے گی اور جیل ڈیوٹی کے لیے افسران اور اہلکار 3سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر آئیں گے۔

اسلام آباد جیل کے لیے 8 انسپکثر، 5 اے ایس آئی، 25 ہیڈکانسٹیبلز اور250 کانسٹیبلز مانگے گئے ہیں اور سیکیورٹی آپریشنز اور لاجسٹکس ڈویژن کو نفری فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

افسران کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کے لیے مخصوص شرائط لاگو ہوں گے، نامزد اہلکاروں کی عمر 50 سال سے کم ہونا لازمی قرار دی گئی ہے اور محکمانہ سزا یافتہ اہلکار تعیناتی کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کم از کم 3 سال سروس مکمل کرنے والے اہلکار شامل کیے جائیں گے اور تمام ڈویژنز کو 5 دن میں مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد ماڈل جیل میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کے لیے حتمی منظوری اعلیٰ حکام دیں گے۔

مقبول خبریں