- میرے قتل کا پلان سی تیار، زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے، عمران خان
- چیونٹیاں مریضوں میں کینسر کی تشخیص کر سکتی ہیں، تحقیق
- امریکی ہائی اسکول کی لائٹیں مسلسل 15 ماہ سے روشن
- کام کا تناؤ ہے تو عطرِ گلاب سونگھئے
- بھارت میں گرفتار پاکستانی لڑکی کے اغواء کا مقدمہ سامنے آگیا
- بھارت سے رہائی کےبعد 17 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- سویڈن میں توہین ِ قرآن کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے
- فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
- حکومت کے بینکوں سے حاصل کردہ قرضوں میں ایک ہزار ارب کا اضافہ
- سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کرگئی
- پی ایس ایل8؛ بورڈ اور سندھ حکومت کے درمیان سرد جنگ ختم
- گرافک ڈیزائننگ اور مصنوعی ذہانت
- سینیٹ؛ سویڈن میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کیخلاف قرارداد متفقہ منظور
- دو نوکرانیاں شادی والے گھر سے 60 تولہ سونا چرا کر فرار
- بابراعظم اور سرفراز نمائشی میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے
- بی جے پی کے سابق عہدیدار کی بیمار بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی
- بولان میں لیویز کی چوکی پر فائرنگ سے ایک اہل کار شہید
- لاپتہ افراد کے معاملے پر بڑوں کیخلاف کارروائی کرنی ہوگی، سپریم کورٹ
- متحدہ رہنما بابر غوری کے وارنٹ معطل، حفاظتی ضمانت منظور
- حکومت کا شیخ رشید سے لال حویلی کا قبضہ چھڑوانے کا فیصلہ
پاکستان میں تجارتی اصلاحات جلد لائیں گے، وفاقی وزیر تجارت

تجارت دگنی کرنے کیلیے عالمی ماہرین کی خدمات لے رہے ہیں،تجارتی رکاوٹیں ہٹانے کیلیے اداروں سے رابطے میں ہیں، خرم دستگیر۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملکی تجارت دگنا کرنے کے لیے مقامی اور عالمی تجارتی ماہرین کی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔
ماہر معاشیات اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک شاہد کاردار سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ وزارت نے مستقبل کی ترجیحی تجارتی پراڈکٹس اور نئی تجارتی منڈیوں کے چنائو کے لیے تفصیلی اسٹڈی کا آغاز کر دیا ہے، وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ویژن کے مطابق پاکستان کو علاقائی تجارت کا مرکز بنائیں گے، جلد ہی دنیا کے کامیاب تجارتی ماڈلز کے تجزیے کے بعد پاکستان میں تجارتی اصلاحات لائیں گے جس کے بعد حکومت اپنی تمام تر مشینری اور وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی مارکیٹنگ پر اپنی توانائیاں صرف کرے گی۔
وفاقی وزیر تجارت نے بتایا کہ ملکی تجارت میں اضافے اور تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو، وزارت خزانہ اور متعلقہ صوبائی اداروں سے مستقل رابطے میں ہیں اور وزارت تجارت انھیں ملکی تجارت کے فروغ کے لیے مفید تجاویز سے آگاہ کرتی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، حالیہ بجٹ میں تجارتی مراعات کا اعلان اسی کاوش کا نتیجہ ہے۔ سابق گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان کی تجارت میں اضافے کے لیے برآمدی اشیا میں تنوع لانا وقت کا اہم تقاضا ہے، مزید برآں مشرق بعید کی ابھرتی ہوئی تجارتی منڈیوں سے تجارتی تعلقات میں اضافہ پاکستانی تجارت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔