- مودی سرکار کی مسلم تاریخ مٹانے کی مہم، ایوان صدر کے مغل گارڈن کا نام تبدیل
- مری میں گزشتہ 12 گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری
- شیخ رشید کی آبائی رہائشگاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا
- پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد اضافہ
- زمین سے 1450 نوری سال دور ویری ایبل ستاروں کی تصویر عکس بند
- کم وقت میں زیادہ سویٹر پہننے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- فوری طور پر خون روکنے والی پٹی
- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
فلموں میں کامیابی کیلئے اسمارٹ ہونا کافی نہیں، اداکاری کی صلاحیت ضروری ہے، پرینیتی چوپڑہ

دوسروں کی طرح میں بھی وزن میں کمی کی کوشش کرتی ہوں، بالی ووڈ میں ہر کوئی اپنے وزن کا بہت خیال رکھتا ہے۔ فوٹو: فائل
ممبئی: 2011 میں لیڈیز ورسز رکی بھل سے بالی ووڈ میں اپنا کیرئیر شروع کرنیوالی اداکارہ اپنی اداکاری کی صلاحیتوں اور اپنی جسمانی خوبصورتی کی بنا پر اکثر خبروں میں رہتی ہیں کا کہنا ہے کہ موٹی اداکاراؤں کو کوئی بھی اسکرین پر دیکھنا پسند نہیں کرتا۔
25 سالہ اداکارہ جو اپنے وزن کے متعلق کوئی سمجھوتا نہیں کرتی اور اس سلسلہ میں محتاط رہتی ہیں کا کہنا ہے کہ لوگ دبلی پتلی یا متوازن جسم کی ہیروئن کو پسند کرتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے ہرسین کو عکس بندکروانے کے بعد خود کو چک کرتی اور اپنی لک کے متعلق فکر مند رہتی ہوں۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ فلموں میں کامیابی کے لیے صرف دبلا پتلا یا اسمارٹ ہونا ہی کافی نہیں ہوتا اس کے لیے اداکاری کی صلاحیتیں بھی اہم ہوتی ہیں کیونکہ ان کے بغیر کوئی بھی اداکارہ انڈسٹری میں زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہ سکتی اسی لیے میں اچھا دکھائی دینے کے ساتھ ساتھ بہتر طور پر پرفارم کرنے کی بھی کوشش کرتی ہوں۔
اپنی ساتھ اداکاراؤں کے متعلق سوال کے جواب میں پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ میری کزن پریانکا چوپڑا، اداکارہ دیپکا پڈوکون اور انوشکا شرما بہترین اداکارائیں ہونے کے ساتھ ساتھ اسمارٹ بھی ہیں اور اسی وجہ سے ان کی فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں پرینیتی نے کہا کہ بالی ووڈ میں ہر کوئی چاہے وہ اداکار ہویا ادکارہ اپنے وزن کا بہت خیال رکھتا ہے دوسروں کی طرح میں بھی اس کا خیال رکھتی اور اسکرین پر نوجوان نظر آنے کے لیے اپنے وزن میں کمی کرنے کی کوشش میں مصروف رہتی ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔