مہمند میں حکومت خیبرپختونخوا کا ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ، ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

 جائے وقوعہ پر واقع پہاڑ ساڑھے سات سے آٹھ ہزار فٹ بلندی پر ہیں


ویب ڈیسک August 16, 2025

مہمند میں خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی۔ 

کراچی سے خصوصی ٹیم خیبرپختونخوا پہنچی جب کہ ایوی ایشن ٹیم نے مہمند میں متاثرہ جگہ پہنچنے کے لیے تین گھنٹے پہاڑ پر پیدل سفر کیا۔

ذرائع  نے کہا کہ پیلی کاپٹر حادثے کا بلیک باکس، اہم شواہد کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد لی گئی، مہمند کی تحصیل پنڈیالی میں دھند، خراب موسم سے حادثہ پیش آیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق پہاڑی علاقہ شدید دھند، بادلوں کی لپیٹ میں تھا، جائے وقوعہ پر واقع پہاڑ ساڑھے سات سے آٹھ ہزار فٹ بلندی پر ہیں۔

ذرائع تحقیقاتی ٹیم  نے کہا کہ  صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر نے باجوڑ ریسکیو و ریلیف آپریشن کے لئے جانا تھا، 12 بجے کے بعد ہیلی کاپٹر کا رابطہ نہیں ہوا، ساڑھے تین بجے مہمند انتظامیہ کو حادثے سے متعلق رپورٹ ملی۔

مقبول خبریں