نارتھ کراچی سیکٹر فور مدینہ مسجد کے قریب ایک شخص کو کرنٹ لگ گیا جسے ورثا نے فوری طور پر چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 55 سالہ بختیار کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر کے باہر گلی میں پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔