ملک میں بادشاہت کا بیان عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے،رانا مشہود

ویب ڈیسک  جمعرات 7 اگست 2014
عمران خان اپنے خواب پورے نہ ہونے کی وجہ سے دل شکستہ ہیں،رانا مشہود   فوٹو:فائل

عمران خان اپنے خواب پورے نہ ہونے کی وجہ سے دل شکستہ ہیں،رانا مشہود فوٹو:فائل

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا مشہود احمد کا کہنا ہے کہ ملک میں بادشاہت کا بیان عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے، عمران خان اپنے خواب پورے نہ ہونے کی وجہ سے دل شکستہ ہیں۔

وزیر قانون پنجاب رانا مشہود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چوہدری برادران نے آمر کے سائے تلے کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے۔ عام انتخابات میں عبرتناک شکست کے بعد بھی چوہدری برادران نے سبق نہیں سیکھا۔ اس لئے وہ اس شخص کے قدموں میں جا بیٹھے ہیں، جس کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں۔

رانامشہود کا کہنا تھا کہ نئے بجلی گھروں کے خواب دکھانے کے بجائے عمران خان قوم کو بتائیں کہ صوبائی حکومت نے ایک سال میں کتنی بجلی پیدا کی۔ ملک میں بادشاہت کا بیان عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے، عمران خان اپنے خواب پورے نہ ہونے کی وجہ سے دل شکستہ ہیں۔ عمران خان قومی معاملات پر قوم کو تقسیم نہ کریں۔ اگرجمہوری نظام کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔