کراچی:
کراچی میں طوفانی بارش کے بعد پیپلز بس سروس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق نچلی سطح کم ہونے کے باعث بارش کا پانی بسوں کے اندر داخل ہوگیا جس کے باعث گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
حفاظتی اقدامات کے تحت سروس معطل کی گئی ہے تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی سڑکوں پر پانی کی سطح کم ہوگی پیپلز بس سروس دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔