دہلی کی وزیر اعلیٰ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں؛ ملزم کون نکلا؟

دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا پر کھلی کچہری کے دوران حملہ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا


ویب ڈیسک August 20, 2025
وزیراعلیٰ ریکھا گپتا پر دہلی میں کھلی کچہری کے دوران حملہ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا پر قاتلانہ حملہ سیکیورٹی گارڈز نے ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب دارالحکومت دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ کھلی کچہری میں عوامی مسائل سن رہی تھیں۔

اس دوران مختلف کاغذات تھامے درخواست گزار کے بھیس میں ایک شخص وزیراعلیٰ کے قریب آیا اور گفتگو کے دوران چاقو سے حملہ کردیا۔

وہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر حملہ آور کو قابو میں لے لیا جس کی شناخت راجیش سکاریا کے نام سے ہوئی ہے۔

حملہ آور راجیش سکاریا ریاست گجرات کا رہائشی ہے تاہم حملے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکیں۔

حملے کے بعد ریکھا گپتا کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے تاہم مکمل رپورٹ جلد سامنے آجائے گی۔

پولیس کمشنر ایس بی کے سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ ایک سنگین سیکیورٹی ناکامی ہے اور اس حوالے سے اعلیٰ سطح پر انکوائری شروع کر دی گئی۔

 

مقبول خبریں