کراچی: میٹھادر میں مخدوش عمارت کا حصہ گرنے سے متعدد موٹر سائیکلیں تباہ

خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا


اسٹاف رپورٹر August 22, 2025

میٹھادر میں قرار شاہ مزار کے قریب مخدوش عمارت کا کچھ حصہ گرنے سے متعدد موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئیں۔ تاہم، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جبکہ ایدھی کے رضا کار بھی موقع پر پہنچ گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دو منزلہ مخدوش عمارت خالی تھی جبکہ گراؤنڈ فلور پر کچھ دکانیں ہیں۔ تاہم، خستہ حال عمارت کی گیلری کا چھجہ گلی میں گرنے کے دوران خوش قسمتی سے وہاں پر کوئی موجود تھا جس کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

تاہم، عمارت کی نیچے پارک کی گئیں متعدد موٹر سائیکلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

مقبول خبریں