اسرائیل کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیر خزانہ بیتسلئیل سموترچ نے ایک بار پھر غزہ کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محصور علاقے میں کسی قسم کی انسانی ہمدردی کی امداد جانے نہیں دی جائے گی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق سموترچ نے کہا: "ہم اپنے دشمن (غزہ پٹی) کو کوئی امداد نہیں دے سکتے، نہ پانی، نہ بجلی، نہ ایندھن اور نہ ہی خوراک۔"
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ کی 23 لاکھ آبادی قحط، بیماری اور مسلسل بمباری کے باعث شدید انسانی بحران کا شکار ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیلی وزیر کے بیانات غزہ کے عوام پر اجتماعی سزا کی پالیسی کو مزید واضح کرتے ہیں۔