بلوچستان کے علاقے تربت میں فورسز کی کارروائی میں 10 حملہ آور ہلاک، 2 اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 7 اگست 2014
شدت پسندوں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں، سرفراز بگٹی،فوٹو:فائل

شدت پسندوں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں، سرفراز بگٹی،فوٹو:فائل

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ جوابی کارروائی میں 10 حملہ آور بھی مارے گئے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق تربت کے علاقے تمپ میں شرپسندوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر اچانک حملہ کردیا جس کے بعد  فورسز کی جانب سے آپریشن شروع کیا گیا جس کے دوران شر پسندوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 حملہ آور ہلاک اور 20زخمی ہوگئے۔

صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بتایا کہ مارے گئے شدت پسندوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔