آئی پی ایل فکسنگ کیس: مدگال پینل نے سری لنکن سی آئی ڈی سے مدد مانگ لی

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 8 اگست 2014
مذکورہ کنوارا پلیئر 2010 کے ایشیا کپ میں بھارتی شراکت کے دوران ایک عورت کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

مذکورہ کنوارا پلیئر 2010 کے ایشیا کپ میں بھارتی شراکت کے دوران ایک عورت کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

ممبئ: آئی پی ایل فکسنگ کیس سے متعلق معاملات پر تحقیقات کرنے والے بھارتی سپریم کورٹ کے جسٹس مکل مدگال پینل نے سری لنکن سی آئی ڈی سے مدد مانگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق پینل سپریم کورٹ کو پیش کی گئی خفیہ فہرست میں موجود ایک بھارتی بیٹسمین کے کردار کے بارے میں جاننا چاہتا ہے،کہا جاتا ہے کہ مذکورہ کنوارا پلیئر 2010 کے ایشیا کپ میں بھارتی شراکت کے دوران ایک عورت کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

جس نے دمبولا کے بھارتی ٹیم ہوٹل میں مذکورہ پلیئر کے ساتھ ہی قیام کیا تھا۔ پینل ارکان میں سے ایک بی بی مشرا رواں ماہ کے اواخر میں سری لنکا کا دورہ کرکے چھان بین کریں گے۔ ضرورت پڑنے پر تحقیقاتی پینل ٹور منیجر رنجیب بسوال اور شاشنک منوہر کی رائے طلب کرسکتا ہے، منوہر واقعہ کے وقت بی سی سی آئی کے صدر تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔