دریائے راوی میں پانی کی سطح کم ہوتے ہی شہری تفریح کیلئے پہنچ گئے

لاہور میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعداد کشتیوں میں سوار ہو کر دریا کی سیر کر رہی ہے


ویب ڈیسک August 31, 2025
فوٹو: فائل

لاہور:

دریائے راوی میں پانی کی سطح کم ہونے کے بعد شہری سیر و تفریح کے لیے پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہری دریا کی سیرکے لیے کشتی میں سوار ہو کر تفریح کرنے لگے، جن میں خواتین، مرد اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

دریائے راوی کے اطراف رضاکار اور سول ڈیفنس کشتیاں لے کرکھڑے ہیں جہاں لوگ زبردستی کرتے ہوئے کشتیوں میں سوار ہو کر سفر کرنے لگے۔

موقع پر موجود حکومتی اداروں کی جانب سے کشتی میں سفر کرنے والوں سے روکا نہیں جا رہا ہے، راوی میں پانی کی سطح بھی کم ہوگئی ہے بظاہر اسی وجہ سے حکومتی اداروں کی توجہ بھی کم ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ دریائے راوی میں پانی کی سطح کم ضرورہوئی ہے لیکن ابھی بارش کی وجہ سے خطرہ کم نہیں ہوا ہے۔

مقبول خبریں