کراچی میں موسم ابرآلود، بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی میں آئندہ تین روز سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں فعال رہنے کی توقع ہے


آفتاب خان September 01, 2025
درجہ حرارت 31 تا 33 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ فوٹو : عدیل طیب

کراچی:

شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران موسم زیادہ تر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں آج، منگل اور بدھ کو موسم بوندا باندی کے امکانات کے ساتھ زیادہ تر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود ہونے کے سبب صبح اور رات کے دوران بوندا باندی اور کہیں کہیں پھوار ہونے کی توقع ہے۔

شہر میں 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ‏31 سے 33‏ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

کراچی میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں فعال رہنے کی توقع ہے۔

مقبول خبریں