جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز: یونس قدوائی کے ریڈ وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے یونس قدوائی کی ریڈ وارنٹ کیخلاف درخواست پر سماعت کی


ویب ڈیسک September 01, 2025

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز میں صدر آصف علی زرداری کے شریک ملزم یونس قدوائی کے ریڈ وارنٹ منسوخی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے یونس قدوائی کی ریڈ وارنٹ کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

کیس کال ہونے پر یونس قدوائی کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا تاہم نیب سپیشل پراسیکیوٹر رافع مقصود عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے یونس قدوائی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی، یونس قدوائی نے ریڈ وارنٹ منسوخی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

مقبول خبریں