بین الاقوامی محققین کی ایک ٹیم نے ایک تحقیق میں عام برف کے فلیکسو الیکٹرک مٹیریل ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ فلیکسو الیکٹرک مٹیریل ایسے مٹیریل ہوتے ہیں جو ساخت بگاڑے جانے پر بجلی پیدا کرتے ہیں۔
آئی سی این 2، شیان جیاؤٹونگ یونیورسٹی (شیان) اور اسٹونی بروک یونیورسٹی (نیو یارک) کے محققین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں سامنے آنے والی معلومات مستقبل کی ٹیکنالوجیکل ڈیوائس کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہے اور طوفانوں میں بجلی کڑکنے جیسے قدرتی مظہر کو سمجھنے میں مدد دے سکتی ہے۔
یہ تحقیق برف کی الیکٹرو مکینیکل خصوصیات کے حوالے سے ہماری سمجھ کو آگے بڑھاتی ہے۔
تحقیق کے مرکزی محققین میں سے ایک اور آئی سی این 2 آکسائیڈ نینو فزکس گروپ کے ایک ممبر ڈاکٹر شِن وین نے بتایا کہ سائنس دانوں نے دیکھا کہ برف کسی بھی درجہ حرارت پر مکینیکی دباؤ کے نتیجے میں الیکٹرک چارج پیدا کرتا ہے۔
سائنس دانوں نے منفی 113 ڈگری سیلسیئس سے کم درجہ حرارت پر برف کی تہہ پر ایک باریک ’فیرو الیکٹرک‘ پرت کی نشاندہی بھی کی۔